جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی ٹماٹروں پر پابندی کا منہ توڑ جواب، پاکستانی ماہرین نے ہائبرڈ بیج تیار کر کے ٹماٹروں کی 10 گنا زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

فیصل آباد(آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بھارتی ٹماٹروں پر پابندی کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا اس حوالے سے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زرعی ماہرین نے ہائبرڈ بیج تیار کر کے ٹماٹروں کی 10 گنا زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

عام کھیت میں لگنے والی فصل 20 ٹن فی جبکہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے 250 ٹن فی ہیکڑ تک پیداوار دیتی ہے اور فصل بھی سارا سال حاصل کی جا سکتی ہے جس سے ٹماٹر نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے گا بلکہ قیمت کم ہونے کے ساتھ ساتھ برآمد کرنے کے لیے بھی میسر ہو گا۔ آن لائن کے مطابق ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی ہائبرڈ ٹیکنالوجی10 سال کو نچوڑ ہے۔ اس کامیاب تجربے کے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فصل سے 20 ٹن فی ہیکڑ کی بجائے 250 ٹن فی ہیکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔اور کسی خاص سیزن میں نہیں بلکہ ٹماٹر سارا سال ہی دستیاب ہو گا۔ تحقیقاتی اداہ کے ڈائریکٹر شعبہ سبزیات محمد نجیب اللہ نے کہا کہ ٹماٹر کی پیداوار دس گنا زائد ہونے سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ پاکستان ٹماٹر برآمد کرنے کے قابل بھی ہو جائے گا جو کہ خوش آئند بات ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں سامنے آنے والی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کو ترسانے کا خواب دیکھنے والا بھارت ٹماٹروں کی پاکستان کو برآمدات بند کر کے اب خود پچھتا رہا ہے۔اس ویڈیو میں موجود کسان نے بھارتی رپورٹر کو بتایا کہ ہم منڈی میں اتنا زیادہ ٹماٹر لے کر آتے ہیں لیکن ٹماٹر فروخت نہیں ہوتا ۔ٹماٹر فروخت نہ ہونے کی وجہ سے منڈی کے اخراجات پورے نہیں ہوتے ۔

جس کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کچھ ٹماٹر صبح کے وقت تیس اور چالیس روپے میں فروخت ہو جاتا ہے جبکہ باقی بچنے والے ٹماٹر کو ہمیں مجبورا ًگائے بھینسوں کے آگے ڈالنا پڑتا ہے۔حالانکہ ہم 70 ، 80 کلو ٹماٹر روزانہ کی بنیاد پر لے کر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کئی کلو کے حساب سے ٹماٹر زمین پر پڑے ضائع ہو رہے تھے۔ بھارتی کسان نے اپنی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 25 کلو کے ٹماٹر کا کریٹ پانچ روپے کے حساب سے ایک سو پچیس روپے کا فروخت ہونا چاہئیے لیکن یہ 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…