ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا ،پوری دنیا میں جتنا اسلحہ فروخت ہوا اس کا کتنے فیصد صرف بھارت نے خرید ا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

اسٹاک ہوم( آن لائن ) گلوبل تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ پیس انسٹی ٹیوٹ نے دعوی کیا ہے بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا ہے۔2014 سے 2018 کے درمیان جمع کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں اسلحے کی خریداری میں

دوسرے نمبر پرہے۔ پانچ سالوں کے دوران پوری دنیا میں جتنا اسلحہ فروخت ہوا اس کا 9.5 فیصد صرف بھارت نے خرید کیا۔2013 سے 2017 کے دوران بھارت اسلحے کی خریداری میں پہلے نمبر پر تھا اس دوران بھارت نے دنیا میں فروخت ہونے والے اسلحے کا 13 فیصد خریدا تھا۔بھارت نے 2014 سے 2014 کے دوران سب سے زیادہ اسلحہ اسرائیل، امریکہ اور فرانس سے خرید کیا۔ بھارت 58 فیصد اسلحہ روس، 15اسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نومبر2019 میں اسرائیل سے 59ارب کے رافیل طیارے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ بھارت روس سے بھی 400ارب کا ایس400میزائل سسٹم خریدے گا۔گلوبل تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق 2009 سے 2013 کے مقابلے 2014 سے 2018 کے درمیان پاکستان کی طرف سے اسلحے کی خریداری میں 39 فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2009 سے 2018 تک پاکستان نے امریکہ سے اسلحہ کی خرید میں 81 فیصد کمی کی ہے اور دیگر ممالک سے اسلحہ خریدا جیسا کہ ترکی سے 30 کمبیٹ ہیلی کاپٹر خرید کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…