اسلام آباد (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے اسلام آباد زون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ملک بھرکی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا باقاعدہ طور پر فرانزک آڈٹ کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں کل43ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں جن میں زیادہ تر وفاقی اداروں کے نام پر بننے والی سوسائٹیوں کے نام ہیں
جن سوسائٹیز کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون نے تحقیقات شروع کی ہیں ان میں ملٹی پروفیشنل کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز، فیڈریشن آف ایمپلائیز، پاکستان میڈیکل سروسز کوآپریٹو ہاؤسنگ، ٹی این ٹی ایمپلائیز، جی اینڈ کے کوآپریٹو، کیبنٹ ڈویژن ایمپلائیز، انجنیئر کوآپریٹو، منسٹری آف انٹیریر ایمپلائیز، اسلام آباد فارمنگ کوآپریٹو، اکاؤنٹس گروپ آفیسرز، فیڈرل ایمپلائیز، نیشنل اسمبلی ایمپلائیز، سی بی آر ایمپلائیز، سویلن ایمپلائیز، آئی بی ایمپلائیز، سینیٹ ایمپلائیز، مذہبی امور ایمپلائیز، ایف آئی اے ایمپلائیز، گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو، ڈاکٹرز کوآپریٹو، ویٹنرز کوآپریٹو،واپڈا ایمپلائیز، او جی ڈی سی آفیسرز، فارن آفیس آفیسرز، ورک نو ورلڈ کوآپریٹو، منسٹری آف کامرس ایمپلائیز، اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائیز، پاکستان ایمپلائیز، اسلام آباد کوآپریٹو، کے آر ایل ایمپلائیز، پی اے ای سی ایمپلائیز، این آئی ای ایمپلائیز، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائیز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، او جی ڈی سی ایمپلائیز، فیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائیز، پاکستان پروفیشنلز کوآپریٹو، محافظ گارڈن کوآپریٹو، سپریم کورٹ بار ایسوسیئشن کوآپریٹو اور پی ٹی وی ہوم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی نے نیب ریونیو ڈیپارٹمنٹ صوبائی ریونیو ڈپارٹمنس اور صوبائی اینٹی کرپشن نے ملک بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر فرانزک آڈٹ کیا تھا جبکہ فرانزک آڈٹ میں ملک کی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے ہزاروں لوگوں سے پیسے لئے تھے جبکہ ان کو جو پلاٹ اور جگہیں دکھائی گئی تھیں
وہ نہیں دی گئی جبکہ ملک سے جن سوسائٹیز کے خلاف فرانزک آڈٹ کیا گیا تھا ان سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات میں انکشاف ہوا یہ زیادہ تر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس جگہ ہی نہیں ہے جبکہ انہوں نے صرف اور صرف پیسہ بٹورنے کیلئے جعلی کام کیا ہوا ہے، جبکہ بے شمار ہاؤسنگ سوسائٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں نے تعداد سے کہیں زیادہ پلاٹ بچے ہوئے ہیں یعنی پلاٹ صرف کاغذوں اور فائلوں میں دیئے گئے تھے جبکہ زمین پر پلاٹوں کا وجود ہی نہیں تھا ملک بھر سے کئے
جانے والے فرانزک آڈٹ میں اسلام آباد کی43، پنجاب کی163، سندھ کی399،خیبرپختونخواہ کی36اور بلوچستان کی26ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی اے نے باقاعدہ طور پر انکواریاں قائم کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے اسلام آباد کی 43ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جن میں زیادہ تر ہاؤسنگ سوسائٹیز وفاق کے زیر انتظام اداروں کے نام پر بنی ہوئی ہیں۔