پشاور(آن لائن)گردوں کے غیر قانونی منتقلی پیوند کاری میں مبینہ طور پر ملوث 9ڈاکٹروں کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا ہے ان کی گرفتاری کے ممکنہ امکانات کے پیش نظر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائدکرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر میں اہم کاروائیاں کامیابی کے ساتھ کر رہی ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے غیر قانونی گردے نکالنے اور گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے محکمہ صحت کا ایک ملازم نےایف آئی اے
کی تحقیقاتی ٹیموں کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے 9ڈاکٹروں جن میں بعض سرجنز بھی شامل ہیں ۔ کو ایف آئی اے نے مذکورہ بیان کی روشنی میں طلب کر لیا ہے۔ ان پر بھی غیر قانونی پیوند کاری کے الزامات ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے خیبر پختونخوا میں کی جانے والی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہو ئے ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سے بیان قلمبند کرنے کے بعد ان کی بھی ممکنہ گرفتاری کی جائیگی ۔ ایف آئی اے نے اس سے قبل پبی اور پشاور میں بھی کاروائیاں کی تھی