اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کاJF۔17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ نےJF۔17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم دشمن کی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کو پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر ملٹی رول لڑاکاطیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگِ میل کی حیثیت کاحامل یہ

تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے JF۔17تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل سے لیس کر دیا ہے، اس کامیاب تجربے سے JF۔17تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔سربراہ پاک فضائیہ اییر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستانی سائنسدانو ں اور پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…