بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کاگیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے : پاکستان اکانومی واچ

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر)محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کمپنیاں اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو ایل این جی کی درآمد کی اجازت نہ دینے سے سرکاری گیس کمپنیوں کو کھلا میدان ملا ہوا ہے جو اپنے ناجائزمنافع کی خاطر عوام اور معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔گیس کا شعبہ مسلسل مصنوعی بحران کا

شکار ہے،سابقہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ صارفین کو سستی گیس مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر دو درجن سے زیادہ کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی مگر بیوروکریسی اپنی مناپلی چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئی اور اس نے سازشوں کا بازار گرم کر دیا جس کا نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر نجی شعبہ کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس ایندھن کی قیمت کم ہو جائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…