منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

مسلمان مخالف ایجنڈا ،بھارتی صحافیوں نے مودی اور ریٹائرڈ بھارتی جرنیلوں کو بے نقاب کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) معروف بھارتی صحافی پنکج مشرا اور اجے شکلا نے وزیراعظم نریندرا مودی کی انتخابات جیتنے کی لالچ میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے، ہندو قوم پرستوں کی سیاست اور میڈیا کے منفی رویے کو بے نقاب کردیا۔ سینئر بھارتی صحافی پنکج مشرا نے امریکی ویب سائٹ میں اپنے کالم بہ عنوان فارغ جنرلز بھارت کو مشکلات کی جانب لے جا رہے ہیں

میں وزیراعظم عمران خان کے جنگ بندی کے اقدامات اور فہم و تدبر کی تعریف کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم مودی اور ہندو قوم پرستوں کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ بھارتی میڈیا کی جلتی پہ آگ چھڑکنے کی روش پر بھی کڑی تنقید کی۔صحافی پنکج مشرا نے لکھا کہ آرام دہ کرسی پر براجمان بھارتی جنرلز اور بے لگام میڈیا نے بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف خیالی جنگ کے نشے پر لگا دیا ہے۔ مودی الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کمر بستہ ہیں تو بھارتی جرنیل ٹی وی پر بیٹھ کر مار دو یا مر جا کے ساتھ شاندار فتوحات کے خواب بیچتے ہیں۔صحافی نے مزید لکھا کہ ریٹائرمنٹ لائف سے بور جنرلز بھارت کے دقیانوسی جنگی ساز وسامان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی پر محض لفاظی سے کام لے رہے ہیں۔ حقائق سے بے بہرہ یہ جنرلز ایڈونچر کا عزم لیے ہوئے ہیں اور بدقسمتی سے انہیں مودی کی حمایت حاصل ہے۔بھارتی صحافی مشرا نے وزیراعظم عمران خان کے مدبرانہ فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اقدامات کے باوجود جنگ کے خطرات ٹلے نہیں ہیں کیونکہ مودی اپنی زندگی کے سب سے اہم الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔پنکج مشرا نے لکھا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے گن گانے والے بھارت کے بڑے بڑے تھنک ٹینکس کا حصہ ہیں اور یہ سب ہندو قوم پرستوں کے ساتھ مل کر بغلیں بجا رہے تھے لیکن پاکستان نے اگلے ہی روز بھارت کے طیارے تباہ کر کے ریٹائرڈ جنرلز اور ہندو قوم پرستوں کو ٹھنڈا کر دیا۔ایک اور بھارتی دانشور اجے شکلا نے لکھا کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں مسلمان مخالف ایجنڈا شروع کر رکھا ہے۔ یہ ایجنڈا مسلمانوں کو غیر محب وطن، پاکستان کو شاطر، سنگدل دشمن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کو ان کے ہتھیاربنا کر پیش کرتا ہے۔ ایک سیاسی مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنے کے چکر میں بھارت کی سیاسی، میڈیا ا ور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ مہینے منہ کی کھانا پڑی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…