ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

بھارت میں الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان،ووٹنگ سات مرحلوں میں مکمل ہو گی اور نتائج کا اعلان کب ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی( این این آئی)بھارت میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ گیارہ اپریل کو شروع ہو کر سات مرحلوں میں مکمل ہو گی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔اتوار کو انڈیا کے الیکشن کمیشن سنیل اروڑا نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں شیڈول کا اعلان کیا اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے بتایا کہ ووٹنگ 11 اپریل سے 19 مئی تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمشنر نے مختلف صحافیوں کی طرف سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران حاضر سروس فوجیوں کی تصاویر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔انڈیا میں ووٹروں کی تعداد 90 کروڑ سے زیادہ ہے جو تقریباً دس لاکھ پولنگ سٹیشنوں پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے،یہ دنیا کے سب سے بڑے انتخابات ہیں۔ انڈیا کی پارلیمان کی 543 نشستیں ہیں اور کامیابی کیلئے 272 نشستیں درکار ہوں گی۔انڈیا کے ووٹروں کی تعداد یورپ اور آسٹریلیا کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔انڈیا کے پہلے انتخابات 1951۔52 میں ہوئے تھے اور تین ماہ میں مکمل ہوئے تھے۔ 1962 اور 1989 کے درمیان چار سے دس دن میں مکمل ہوئے اور انڈیا کے مختصر ترین انتخابات 1980 میں ہوئے تھے جو چار روز میں مکمل کیے گئے۔2014 میں انڈیا میں 8250 امیدواروں اور 464 سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔انڈیا کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف پارلیمانی انتخابات ہوں گے جس میں چھ حلقے ہیں۔الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے بارے میں جلد فیصلہ لیا جائیگا۔ بی بی سی کے مطابق انڈیا کے اخبار دی ہندو کی سرخی تھی کہ جموں اور کشمیر میں صدر راج جاری رہے گا۔مقبوضہ کشمیر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 2014 میں ایک بڑے سیلاب کے باوجود ریاستی اسمبلی کے انتخابات وقت پر ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 1996 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات وقت پر نہیں ہو گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…