ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

وار ٹرافی کے طور پر پاکستانی ایف16 بنا کر دکھایا جانے والا طیارہ بھارت کا اپنا مِگ نکلا، مزید ذلت کا سامنا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ بھارت نے بھی پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اپنی بہادری اور فتح کو ثابت کرنے کے لیے اب بھارت کئی ایسے اقدامات کر رہا ہے تو بھارت کی مزید تذلیل کا باعث بن رہے ہیں۔

بھارت نے میوزیم میں ایک طیارے کا کباڑ یہ کہہ کر رکھا کہ یہ پاکستان کے ایف 16 طیارے کا ملبہ ہے جسے بھارتی فضائیہ نے مار گرایا تھا لیکن بھارت کا یہ دعوی اس کے اپنے ہی گلے پڑ گیا۔ کیونکہ بھارت کی جانب سے”وار ٹرافی” کے طور پر پاکستانی ایف 16 بنا کر دکھایا جانے والا طیارہ بھارت کا اپنا ہی مِگ طیارہ نکلا۔لیکن بے وقوف بھارتی فوجی حکام اس طیارے کو پاکستانی بناتے وقت بنیادی چیزیں ہی بھول گئے۔بھارتی حکام کی جانب سے ایک بڑا دعوی سامنے آیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ایف 16 طیارے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مار گرائے تھے۔ جب ان طیاروں کے ٹکڑے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے تو بھارتی حکام کو انتہائی سبکی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ طیارہ بھارت کا اپنا مگ 21 نکلا۔ طیارے پر کی جانے والی بنیادی غلطیوں میں سر فہرست پاکستانی پرچم تھا جسے سیدھا پینٹ کیا گیا تھا اور اس پر سفید حصہ بھی تھا۔پاکستانی فضائیہ کے طیاروں پر پاکستانی پرچم ہمیشہ الٹا اور مکمل (سفید حصے کے ساتھ) پینٹ کیا جاتا ہے۔ بھارت میں پڑے جہاز کے ملبے پر دوسری غلطی طیارے کا سیریل نمبر ہے۔ بھارتی فوجی حکام اپنے طیارے سے بھارتی فضائیہ کا سیریل نمبر ہٹانا بھول گئے تھے۔ انگریزی حرف ”C” کے سیریل نمبر بھارتی فضائیہ کے جہازوں پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ تیسری اور سب بڑی غلطی جہاز کا انجن ہے۔ایف 16 فائٹر جیٹ ایک ڈوئل انجن ائیرکرافٹ ہے، جبکہ مِگ 21 سنگل انجن پر مشتمل طیارہ ہے۔

بھارت نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کی ”وار ٹرافی” کے طور پر اپنے ہی جہاز کا یہ کباڑ میوزیم میں سجا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی بہت کوشش کی، تاہم ماہرین نے بھارت کے بھونڈے دعوے اور جھوٹ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ بھارت اپنے اقدامات کی وجہ سے ہی عالمی سطح پر اپنی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ اس سے قبل ایک اور خبر بھی موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے افغانستان سے ایف 16 جنگی طیارے کا سکریپ لا کر اسے پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…