کراچی ( آن لائن )جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا کہ
میں جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لوگوں سے متاثر ہورہا ہوں۔انہوں نے اپنے اس تجربے کے حوالے سے بتایا کہ ہم جب بھی اپنے کمرے سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہمیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔وین پارنیل نے کہا کہ میں پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہاں لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ سنا ہوا تھا، لیکن اب یہ تجربہ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آلراؤنڈر نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ ہے جس کی مثال 2017 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ تھا جس میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔ کراچی میں میچز کے انعقاد اور سیکیورٹی کا تمام تر سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا کہ میں جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لوگوں سے متاثر ہورہا ہوں۔