اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15پبلک سیکٹر ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردئیے ہیں جبکہ 41پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزاروں کو سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔وزارت نجکاری کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر کے 15اداروں کو نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا ہے
ان اداروں میں پی آئی آے ،پاکستان سٹیل ملز،پاکستان ریلوے ،اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان ،انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک لمیٹڈ ،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،پاکستان اسٹیٹ آئل ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی ،سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،پاکستان سٹیل فبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ ،اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان شامل ہیں دستاویزات کے مطابق پبلک سیکٹڑ میں موجود 41اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزارتوں کو موثر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان پبلک سیکٹر اداروں میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،نیشنل اینوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،نیشنل انشورنس کمپنی ،پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ،جی ایچ پی ایل ،پی ایم ڈی سی ،فیسکو،آئیسکو،لیسکو ،کیسکو،میپکو،ہیسکو،کاپکو،