پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف سے جیل میں جا کر ملاقات کرنے کا فیصلہ ،محکمہ داخلہ نے اجازت دیدی ،حیرت انگیز پیش رفت

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ،محکمہ داخلہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد بلاول بھٹو دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کل بروز پیر کو ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دیدی ہے جس میں نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں نوازشریف کی عیادت کی اجازت دے دی ہے ۔ بلاول پیر کے روز 2سے 4بجے کے دوران نوازشریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔ بلاول بھٹو گزشتہ روز سے لاہور میں موجود ہیں اور انکے ہمراہ، قمرزمان کائرہ ،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ملاقات کیلئے جائیں گے۔بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے ٹویٹ میں بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے ایک دوسرے کے خلاف تند و تیز بیانات دیئے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ،محکمہ داخلہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد بلاول بھٹو دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کل بروز پیر کو ملاقات کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…