جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جدید دفاعی صلاحیت میں دنیا کو پیچھے چھوڑدیا! پاکستان کا JF-17 اب دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گا،چین سے ایسا میزائل لینے کا معاہدہ کرلیا جسے بھارت کا کوئی بھی حفاظتی نظام نہیں روک سکتا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این )چین جلد ہی پاکستان کو نیا میزائل پی ایل15 فراہم کرے گا،پاکستان نے چین سے طاقتور ترین ائیر ٹو ائیر چینی ساختہ میزائل PL-15 کا معاہدہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوں تو پاکستان نئی جنریشن کے لیے بہت سے میزائل خریدے گا مگر ایک خاص میزائل بہت اہمیت کا حامل ہے جو کہ فضا سے فضا میں مار کرتا ہے۔

یہ میزائل چینی ساختہ ہے۔ یہ میزائل لانچ ہونے سے پہلے حدف کی معلومات اویکس طیاروں کے علاوہ زمین پر موجود ریڈاروں اور سیٹلائٹ سے بھی لے سکتا ہے۔ چین جلد ہی پاکستان کو یہ میزائل فراہم کرے گا۔اس میزائل کو چین نے اپنے جدید طیاروں کے لیے بنایا تھا۔ یہ ایک لانگ رینج گائیڈڈ میزائل ہے جو ہوا سے ہوا میں مار کرتا ہے , یہ میزائیل 150KM تک کسی بھی فضائی ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے. یہ میزائل اپنی طاقتور راکٹ موٹر کی وجہ سے لمبے فاصلے تک ماک 4 کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے.اس میزائیل کو فضائی ٹارگٹس کے لیے سنگین خطرہ بھی قرار دے دیا گیا تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ چائنہ نے خود بنایا ہے، فضا سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل دنیا میں چند ممالک کے پاس ہے۔ یہ میزائل چائینہ کے جدید ترین میزائل ہیں اور انکے تمام جدید طیاروں کے استعمال میں ہے. پاکستان انکو JF-17 طیاروں کے بلاک 3 میں استعمال کا خواہش مند تھا لیکن اب ان میزائلز کو JF-17 کے بلاک ٹو یعنی موجود طیاروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔یہ میزائل بھارت کے جدید دفاعی صلاحیت کی راہ میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔واضح رہے یہ ایک ایسا میزائیل ہے جسے ہدف تک پہنچے سے دشمن کا کوئی بھی حفاظتی نظام نہیں روک سکتا۔اس میزائیل کی خریداری کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا مقابلہ کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…