پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’اپنی بہادری اور جرات ثابت کرتے کرتے بھارت ایک اور غلطی کر بیٹھا ‘‘ وار ٹرافی کے طور پر پاکستانی ایف16 بنا کر دکھایا جانیوالا طیارہ بھارت کا اپنا مِگ نکلا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ بھارت نے بھی پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اپنی بہادری اور فتح کو ثابت کرنے کے لیے اب بھارت کئی ایسے اقدامات کر رہا ہے تو بھارت کی مزید تذلیل کا باعث بن رہے ہیں۔

بھارت نے میوزیم میں ایک طیارے کا کباڑ یہ کہہ کر رکھا کہ یہ پاکستان کے ایف 16 طیارے کا ملبہ ہے جسے بھارتی فضائیہ نے مار گرایا تھا لیکن بھارت کا یہ دعویٰ اس کے اپنے ہی گلے پڑ گیا۔ کیونکہ بھارت کی جانب سے”وار ٹرافی” کے طور پر پاکستانی ایف 16 بنا کر دکھایا جانے والا طیارہ بھارت کا اپنا ہی مِگ طیارہ نکلا۔لیکن بے وقوف بھارتی فوجی حکام اس طیارے کو پاکستانی بناتے وقت بنیادی چیزیں ہی بھول گئے۔بھارتی حکام کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ایف 16 طیارے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مار گرائے تھے۔ جب ان طیاروں کے ٹکڑے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے تو بھارتی حکام کو انتہائی سبکی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ طیارہ بھارت کا اپنا مگ 21 نکلا۔ طیارے پر کی جانے والی بنیادی غلطیوں میں سر فہرست پاکستانی پرچم تھا جسے سیدھا پینٹ کیا گیا تھا اور اس پر سفید حصہ بھی تھا۔پاکستانی فضائیہ کے طیاروں پر پاکستانی پرچم ہمیشہ الٹا اور مکمل (سفید حصے کے ساتھ)پینٹ کیا جاتا ہے۔ بھارت میں پڑے جہاز کے ملبے پر دوسری غلطی طیارے کا سیریل نمبر ہے۔ بھارتی فوجی حکام اپنے طیارے سے بھارتی فضائیہ کا سیریل نمبر ہٹانا بھول گئے تھے۔

انگریزی حرف ”C” کے سیریل نمبر بھارتی فضائیہ کے جہازوں پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ تیسری اور سب بڑی غلطی جہاز کا انجن ہے۔ایف 16 فائٹر جیٹ ایک ڈوئل انجن ائیرکرافٹ ہے، جبکہ مِگ 21 سنگل انجن پر مشتمل طیارہ ہے۔ بھارت نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کی ”وار ٹرافی” کے طور پر اپنے ہی جہاز کا یہ کباڑ میوزیم میں سجا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی بہت کوشش کی۔

، تاہم ماہرین نے بھارت کے بھونڈے دعوے اور جھوٹ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ بھارت اپنے اقدامات کی وجہ سے ہی عالمی سطح پر اپنی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ اس سے قبل ایک اور خبر بھی موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے افغانستان سے ایف 16 جنگی طیارے کا سکریپ لا کر اسے پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…