منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کامعروف کرکٹرکے بیٹے سے شادی کافیصلہ

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد دکن(این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا دوسری بار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی

اوراب علیحدگی کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم بھارتی کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ انعم اور اسد کچھ عرصہ قبل ہی ایک دوسرے سے ملے تھے بعد ازاں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم ابھی تک انعم اور اسد کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن دونوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اسد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا فیشن انڈسٹری میں بہت زیادہ فعال ہیں انہوں نے ’’بازار‘‘ کے نام سے اپنا فیشن آؤٹ لیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں۔ یاد رہے کہ انعم مرزا کی طلاق کے وقت افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انعم کا زیادہ وقت اپنے گھراورشوہر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ کی اسٹائلسٹ بننے اوران کے لیے ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں گزرتا ہے اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو زیادہ وقت نہیں دے پاتی ہیں۔  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا دوسری بار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی اوراب علیحدگی کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…