پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

مسلمان مخالف ایجنڈا ،بھارتی صحافیوں نے مودی اور ریٹائرڈ بھارتی جرنیلوں کو بے نقاب کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) معروف بھارتی صحافی پنکج مشرا اور اجے شکلا نے وزیراعظم نریندرا مودی کی انتخابات جیتنے کی لالچ میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے، ہندو قوم پرستوں کی سیاست اور میڈیا کے منفی رویے کو بے نقاب کردیا۔ سینئر بھارتی صحافی پنکج مشرا نے امریکی ویب سائٹ میں اپنے کالم بہ عنوان فارغ جنرلز بھارت کو مشکلات کی جانب لے جا رہے ہیں میں وزیراعظم عمران خان کے جنگ بندی کے اقدامات اور فہم و تدبر کی تعریف کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم مودی اور ہندو قوم پرستوں کو آڑے ہاتھوں لیا

جب کہ بھارتی میڈیا کی جلتی پہ آگ چھڑکنے کی روش پر بھی کڑی تنقید کی۔صحافی پنکج مشرا نے لکھا کہ آرام دہ کرسی پر براجمان بھارتی جنرلز اور بے لگام میڈیا نے بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف خیالی جنگ کے نشے پر لگا دیا ہے۔ مودی الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کمر بستہ ہیں تو بھارتی جرنیل ٹی وی پر بیٹھ کر مار دو یا مر جا کے ساتھ شاندار فتوحات کے خواب بیچتے ہیں۔صحافی نے مزید لکھا کہ ریٹائرمنٹ لائف سے بور جنرلز بھارت کے دقیانوسی جنگی ساز وسامان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی پر محض لفاظی سے کام لے رہے ہیں۔ حقائق سے بے بہرہ یہ جنرلز ایڈونچر کا عزم لیے ہوئے ہیں اور بدقسمتی سے انہیں مودی کی حمایت حاصل ہے۔بھارتی صحافی مشرا نے وزیراعظم عمران خان کے مدبرانہ فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اقدامات کے باوجود جنگ کے خطرات ٹلے نہیں ہیں کیونکہ مودی اپنی زندگی کے سب سے اہم الیکشن سے پہلے کشیدگی بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔پنکج مشرا نے لکھا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے گن گانے والے بھارت کے بڑے بڑے تھنک ٹینکس کا حصہ ہیں اور یہ سب ہندو قوم پرستوں کے ساتھ مل کر بغلیں بجا رہے تھے لیکن پاکستان نے اگلے ہی روز بھارت کے طیارے تباہ کر کے ریٹائرڈ جنرلز اور ہندو قوم پرستوں کو ٹھنڈا کر دیا۔ایک اور بھارتی دانشور اجے شکلا نے لکھا کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں مسلمان مخالف ایجنڈا شروع کر رکھا ہے۔ یہ ایجنڈا مسلمانوں کو غیر محب وطن، پاکستان کو شاطر، سنگدل دشمن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کو ان کے ہتھیاربنا کر پیش کرتا ہے۔ ایک سیاسی مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنے کے چکر میں بھارت کی سیاسی، میڈیا ا ور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ مہینے منہ کی کھانا پڑی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…