اسلام آباد(سی پی پی )سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں کل تک وصول کی جائیں گی۔ حج درخواستیں منتخب بینک برانچوں میں 9 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔اسٹیٹ نبینک کے مطابق بینک اپنی متعین کردہ شاخیں 9مارچ بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔گذشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی۔ سعودی عرب کی
جانب سے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق گذشتہ روز تک ایک لاکھ نناوے ہزار سات سو اکتیس درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ بینکوں کو آن لائن انٹری مکمل کرنے اور گذشتہ تین سال میں قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے عازمین کی درخواستوں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔