پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کمیٹی تشکیل،کمیٹی میں حکومت کی جانب سے 2جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی2ارکان شامل،نام منظر عام پر آگئے

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یوپی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اپنے مقررہ وقت سے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو آج نواز شریف کے علاج معالجہ کی سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی میں حکومت کی جانب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر قانون راجہ بشارت کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کمیٹی کے ارکان میں

خواجہ سلمان رفیق، رانا محمد اقبال شامل ہیں۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر مظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو لے کر حکومتی بنچوں کی جانب سے تضحیک آمیز رویہ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ محترمہ کلثوم نواز کی صحت کو لیکر بھی افواہیں پھیلائی گئیں اگر نواز شریف نے ہسپتال آنے سے انکار کیا ہے تو اس کے پیچھے وجوہات ہیں۔ جس پر سپیکر نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ دس سال میں ہسپتالوں سے متعلق مسئلہ حل کرنا چاہئے تھا۔ صحت کو لے کر ہم کوئی سیاست نہیں کر رہے۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رنا محمد اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سیاست نہ کی جائے۔ نواز شریف آپ کے سیاسی مخالف ضرور ہیں۔ بیماری کسی کو بھی ہو سکتی ہے مگر اس موقعہ پر ایسی تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت ہر ایشو پر تحمل کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے۔ مسائل کا حل اسمبلیوں کی سیڑھیوں پر نہیں نکلتا۔ اپوزیشن حل نکالنا چاہتی ہے تو مل بیٹھیں۔ پنجاب کی جیلوں میں 40 ہزار قیدی موجود ہیں مگر نواز شریف کو جو سہولتیں دی جا رہی ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔ نواز شریف چاہیں تو ان کو شفاء ہسپتال بھی

منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت اس معاملے پر کوئی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتی۔ نواز شریف بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ نواز شریف اگر باہر سے کوئی ڈاکٹر منگوانا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔ ہم باہر سے ڈاکٹر کے ساتھ کانفرنس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق ان کے گردے میں پتھری ہے۔ وہ شوگر کے مریض بھی ہیں۔ نواز شریف کی مرضی سے ان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میں پہلے ڈاکٹر ہوں

پھر سیاستدان ہوں۔ ہم کسی بھی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کرتے ۔ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے نواز شریف کے لندن میں مقیم معالج سے بھی رابطہ کرنے کو تیار ہیں۔ اگر پاکستان کے لوگ پی آئی سی سے صحت یاب ہو کر جا سکتے ہیں تو انشااللہ نواز شریف بھی صحت یاب ہو کر جائینگے۔ جس پر (ن) لیگی رکن ملک احمد خان نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے آئے روز بورڈ بدلتے رہے۔ بورڈوں کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے پر نواز شریف ہسپتال منتقل ہونے پر انکار کیا۔ ہم وزیر صحت کے ساتھ

بالکل بیٹھنے کو تیار ہیں۔ قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر ریونیو اور کالونیز ملک انور نے مختلف اراکین اسمبلی کے سوالات کا جواب دیا جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران صوبائی وزیر نے علیحدہ فہرست میں شامل اراکین اسمبلی کے سوالات کے زبانی جوابات دئیے۔ اجلاس میں سرکاری کارروائی کا آغاز ہوا ہی تھا کہ سیکرٹری خزانہ کے آفیسر گیلری میں نہ آنے پر حکومت اور اپوزیشن ممبر بیورو کریسی کے خلاف ایک ہوگئی اور اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ جس پر سپیکر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جب سیکرٹری خزانہ ایوان میں موجود نہیں تو پری بجٹ بحث کیسے ہو سکتی ہے۔ اسی دوران سپیکر نے ارکان اسمبلی کو ادویات کی فراہمی کا سابقہ نظام بحال کرنے کی تجویز دی اور سیکرٹری خزانہ کی ایوان میں عدم موجودگی پر احتجاجاً پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بیروز جمعہ صبح نو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…