لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ لاہور کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے تمام ارکان کو آئندہ تین روز تک شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم عمرنا خان آئندہ تین روز میں کسی بھی وقت لاہور پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم ان کا ہفتے کے روز لاہور آنے کا امکان ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے موقعہ پر پنجاب کے
تمام وزراء اور مشیروں سے الگ الگ ملاقات کریں گے اور انہوں نے اپنی وزارتوں کے حوالے سے اب تک کیا کیا اور کتنا ٹارگٹ حاصل کیا۔ صوبائی وزیر وزیر اعظم کو اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسی روز وزیر اعظم گورنرپنجاب چوہدری ممد سرور سے بھی ون ٹو ون ملاقات کریں گے جبکہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم پہلے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے سکولوں میں داخلوں کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کریں گے۔