لاہور (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پورم قوم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہے،کوٹ لکھپت جیل گوانتابے سے بدتر جیل بنا دی گئی ہے،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے،عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جا کر علاج کرواناچاہتے ہیں انہوں نے کس سے یہ بات کی ہے ؟۔ قومی لیڈروں کا تو بیرون ملک علاج کرایا جاتا ہے لیکن نواز شریف نے تو ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو سہولتیں فراہم کی گئی لیکن نواز شریف کو تو آئینی حیثیت حاصل ہے پھر انہیں کیوں سہولتیں نہیں فراہم کی جارہیں۔میں چار سال جیل میں رہا مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مجرم نہیں گردانا گیا،نوازشریف نے کرپشن نہیں کی وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نئے سیاسی مثالیں قائم کی ہیں اور جرات سے مقابلہ کیا ہے ۔حکومت نوازشریف کو سیاست سے الگ کرناچاہتی ہے جو غیر آئینی اور غیرقانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کو دیکھ کر تو پی ٹی آئی چھوڑ کر آیاہوں۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پورم قوم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہے،کوٹ لکھپت جیل گوانتابے سے بدتر جیل بنا دی گئی ہے،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے،عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی ہے ۔