پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے، کشیدگی کسی کے حق میں نہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے بڑی پیشکش کردی

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایز لبورن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں،کشیدگی کم کرنے کیلئے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے،لکسمبرگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کو تیار ہے،چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا۔

جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس دوران لگسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں، کشیدگی کم کرنے کیلئے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے۔وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ لکسمبرگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلئے جگہ کم ہورہی ہے۔لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ،پاکستان کیلئے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ لکسمبرگ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت دو طرفہ مذاکرات سے ہچکچاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…