پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پالیسی اور طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کا دائرہ اختیار رہے گا ،جنرل قمر جاوید باجوہ کاکورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب،دوٹوک اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہدھمکی یا طاقت سے ہمارا عزم متزلزل نہیں کیا جاسکتا ،فوج نگرانی اور چوکسی کی موجودہ حالت برقرار رکھے، پالیسی اور طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کا دائرہ اختیار رہے گا ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمدتیز کرنے کیلئے حکومتی فیصلوں کے مطابق کوششیں جاری رکھی جائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 219 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل

قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقدہوئی۔ اجلاس کے دوران جیواسٹریٹجک ماحول اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ عسکری قیادت نے کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کیخلاف مادر وطن کے بھر پور دفاع کے عزم کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مظالم میں اضافے اور قابض بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی کے ساتھ رہائش پذیر شہریوں کو جان بوجھ کر مسلسل نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے واقعات آگ کو بھڑکا رہے ہیں انہیں خطے کے مفاد میں روکے جانے کی ضرورت ہے ۔یہ صورتحال عالمی توجہ کا تقاضا کرتی ہے کور کمانڈرز کانفرنس نے نیشنل ایکشن پلان 2014 پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کے بلند جذبے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو قوم کی حمایت اور سب سے بڑھ کر اللہ کی رحمت حاصل ہے انہوں نے نگرانی اور چوکسی کی موجودہ سطح کو برقراررکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی خطرے سے نمٹا جا سکے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے ہدایت کی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمدتیز کرنے کیلئے حکومتی فیصلوں کے مطابق کوششیں جاری رکھی جائیں اور ریاستی اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن استحکام اور ترقی کی راہ پر پیش رفت کر رہا ہے ۔ کوئی بھی دھمکی یا طاقت کے استعمال کے ذریعے ہمارے عز م کو متزلزل نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی اور طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کا دائرہ اختیار رہے گا ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…