بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کے قرضوں پر ماہانہ کتنا سو د بڑھ رہا ہے؟جان کرآپ دنگ رہ جائینگے

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں۔ جمعرات کو ایو ی ایشن ڈویژن کی جانب سے سینٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ قومی ائیر لائن کو یومیہ 10 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ پی آئی اے کے قرضوں پر ماہانہ 2 ارب روپے تک سود بڑھ رہا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن نے کہاکہ پی آئی اے کے بڑے اخراجات میں ایندھن اور جہازوں کی مرمت شامل ہے۔ بتایا گیاکہ جہازوں کی لیزنگ لاگت بھی مجموعی اخراجات میں شامل ہوتی ہے۔ بتایاگیا کہ گزشتہ دس سال میں 5 ائیرلائنز کو لائسنس جاری کئے گئے۔وزارت برائے تجارت اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے ایوان کوبتایاگیا کہ 2017ء میں ایران کے ساتھ تجارت کا حجم 93کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا ۔ ایوان کوبتایاگیا کہ 2018ء میں ایران کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 1ارب 10کروڑ ڈالر رہا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ میرا پروگرام اچھی خبریں سنانے کا ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا سے چائے آتی ھے اور اکتیس فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا سے چائے اور مصالحہ جات منگوائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائداعظم کے نام پر رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ پی آئی اے کی پروازوں پر ریفرشمنٹ ختم نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…