ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں خواتین کو بڑا سرپرائز مل گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے پہلی مرتبہ خواتین کو میٹر ریڈنگ کیلئے ملازمت پر رکھ لیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے یہ اقدام خواتین کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے کیا گیا۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کے الیکٹرک کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ

ادارے میں پہلی بار خواتین میٹر ریڈر کو رکھا گیا ہے۔ خواتین کا یہ پہلا بیج کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔میٹر ریڈرز کے طور پر کام کرنے والی یہ خواتین متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان کی تعلیم بھی واجبی سی ہے، البتہ یہ خواتین کام کر کے اپنے گھر اور معاشرے کے معاشی عمل میں حصہ بننے کا عزم رکھتی ہیں۔ایک خاتون نے کہاکہ پڑھی لکھی لڑکیوں اور خواتین کو آگے آنا چاہیئے اور معاشی عمل میں اپنا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔ ایک اور خاتون نے بتایا کہ وہ ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر اور بچوں کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی ہیں۔ان تمام خواتین کو نہایت حوصلہ افزا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ میٹر ریڈنگ کے لیے یہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کے ساتھ بے حد تعاون کیا جاتا ہے جبکہ دفتر کا ماحول بھی اچھا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کے الیکٹرک کے اس اقدام کو پسند کیا جارہا ہے، لوگوں نے کے الیکٹرک کے اس اقدام کی تعریف کی جبکہ کچھ افراد نے مشورہ دیا کہ اونچے عہدوں پر پالیسی سازی کے عمل میں بھی خواتین کو شامل کیا جائے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…