بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ممتاز ریاضی دان جان نیش کار حادثے میں ہلاک

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(نیوزڈیسک)مشہور امریکی ریاضی دان جان نیش کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کی زندگی کے بارے بنائی گئی فلم ’بیوٹی فل مائنڈ‘یعنی ایک خوبصورت دماغ کو آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔اطلات کے مطابق نیو جرسی میں جان نیش کی ٹیکسی کو پیش آنے والے اس حادثے میں ان کی اہلیہ ایلیسا بھی ہلاک ہو گئی ہیں۔’ارتقا خود غرضوں کا سزا دیتا ہے‘واضع رہے کہ جان نیش’گیم تھیوری‘ پر اپنے کام کی وجہ سے مشہور ہیں جس کے لیے ان کو سنہ 1994 میں معاشیات کا نوبیل انعام ملا تھا۔گیم تھیوری میں مخالفت یا تعاون جیسی صورتِ حال پیدا کرنے کے لیے ’کھیل‘ وضع کیے جاتے ہیں۔ اس سے سائنس دانوں کو پیچیدہ فیصلہ سازی کی حکمتِ عملی کا مطالعہ کرنے اور یہ جاننے کا موقع ملتا ہے لوگوں میں بعض خصوصیات کیوں پیدا ہوتی ہیں۔ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’ بیوٹی فل مائنڈ‘ یعنی ایک خوبصورت دماغ میں ریاضی کے شعبے میں ان کی کامیابیوں کے علاوہ ذہنی بیماری سے ان کی جہدوجہد کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔اس فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والے اداکار رسل کرو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں ان کی موت کو ایک دھچکہ قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ’میری ہمدردیاں جان ، ایلیسا اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، وہ خوبصورت دل و دماغ والا ایک بہترین جوڑا تھے۔‘ایلیسا اپنے شوہر کی دماغی بیماری کے دوران ان کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں اور وہ دونوں بعد میں عام لوگوں میں دماغی بیماریوں سے متعلق آگاہی کے لیے کام کرنے کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے۔اطلات کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت جان اور ایلیسا نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی اور شاید یہ ہی ان کی ہلاکت کی وجہ بنی۔یاد رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں جان نیش کو ریاضیات کے میدان میں ایک اور اعلیٰ اعزاز ’ہابیل‘ بھی دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…