ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت بندتحریک کا آغاز،ملک بھر میں ہنگامے ، ٹریفک جام ،مظاہرین کاپتھرا ئو‘ٹرینیں روک دی گئیں ،حالات کشیدہ

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/کانپور/آسام / جھار کھنڈ(سی پی پی )آئین بچا سنگھرش سمیتی کی جانب سے آج ملک کے مختلف مقامات پر بھارت بند تحریک کا آغاز ہوا جسےآر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے قبائلیوں اور جنگلی علاقوں میں آباد آدی واسیوں کو ان کی زمینوں سے فی الحال بیدخل نہ کئے جانے کے فیصلے کے

باوجودقبائلیوں اور آدی واسیوں نے 5مارچ کو بھارت بندتحریک چلانے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے۔انہوں نے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت سے ٹھوس قوانین وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔کانپور میں آئین بچائو تحریک کے سرگرم دلت کارکنان نے سڑکوں پرٹریفک جام کردیں، پولیس کی مداخلت پر مظاہرین نے پتھرا ئوشروع کردیا جس کے نتیجے میں نائب تحصیل دار سنجے سنگھ اور ایس ڈی ایم کے ڈرائیور ویر سنگھ شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ہنگامہ برپا کرنیوالوں پر لاٹھی چارج کرکے ٹریفک بحال کی اور حالات کو کنٹرول کیا۔بہار کے ضلع کھگڑیا میں بھارت بندکا ملا جلا اثر دیکھنے میں آیا ۔این ایچ 31اور شہر کے چوک علاقے میں مظاہرین نے سڑک جام کرکے گاڑیوں کی آمدو رفت معطل کردی۔ بعض مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر اودھ ، آسام ایکسپریس ٹرین کو جانے سے روک دیا۔جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہہ میں آج بھارت بند کے تحت سریا، بگودر ، تیسری اور جموا وغیرہ علاقوں میں لوگوں نے جھنڈے ،بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔بہار کے ضلع آرا میں بھارت بندکی حمایت میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر سنگھ مترا ایکسپریس کو جانے سے روک دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…