جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں تین دھماکا خیز ڈیوائسز ملنے کی تحقیقات شروع

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن سے تین دھماکا خیز مواد کی ڈیوائسز ملی ہیں جن کی لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈنے بتایاکہ ہیتھرو ایئرپورٹ بالمقابل واقع ایک دفتر، واٹر لو اسٹیشن کے پوسٹ روم لندن سٹی ایئرپورٹ کے قریب سے تین مشتبہ پیکٹ ملے۔لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے

اپنے بیان میں کہا کہ اے4 کاغذ کے برابر سائز کے ان پیکٹ میں سے پیلے جفی بیگ ملے جس کا افسران نے جائزہ لیا تو اس میں چھوٹی دھماکا خیز ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ان میں سے ایک پارسل ہیتھرو نارتھ رن وے کے قریب کمپاس سینٹر کو بھیجا گیا جس کو کھولنے کے نتیجے میں پیکج کا کچھ حصہ جل گیا لیکن کسی کو انجری لاحق نہیں ہوئی جبکہ فلائٹس میں بھی کوئی تعطل واقع نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائسز پارسل کھولتے ہی جلانے کی خاصیت رکھتے ہیں لیکن اس سے کسی بڑے پیمانے پر تباہی کا امکان نہیں البتہ پولیس حکام نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر 55 منٹ پر کمپاس سینٹر سے پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں پارسل موصول ہونے کی اطلاع نہیں لیکن وہاں پارسل کھولا نہیں گیا تھا جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔اس کے بعد تقریباً دو گھنٹوں بعد لندن سٹی ایئرپورٹ سے ایک اور پارسل موصول ہونے کی کال موصول ہوئی لیکن اس کو بھی نہیں کھولا گیا جس سے ایئرپورٹس پر فلائٹس میں کوئی تعطل واقع نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…