ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند، ہیکرز نے ویب سائٹ پرمودی کا مذاق بناڈالا

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں بوہیمین ریپسوڈی کا گانا بھی لگایا۔

ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا کہ نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔ویب سائٹ کے ہیک ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے اس کے اسکرین شاٹ بھی لگائے۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی ویب سائٹ پر بالاآخر کچھ سچ بھی آ ہی گیا۔ایک اور بھارتی صارف راجت شری گرو نے ویب سائٹ کے ہیک ہونے کا الزام کانگریس پر لگاتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہے، کچھ دن بعد انتخابات کے وقت الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہیک کریں گے یہ کانگریس والے۔انہوں نے کانگریس جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سدھریں گے نہیں۔بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ویب سائٹ کو بند کردیا گیا۔تاہم بی جے پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویب سائٹ کی ہیکنگ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ دیودا کا کہنا تھا کہ بھائیوں اور بہنوں اگر آپ ابھی بی جے پی کی ویب سائٹ نہیں دیکھ رہے تو آپ کچھ کھو رہے ہیں۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں بوہیمین ریپسوڈی کا گانا بھی لگایا۔ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا کہ نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…