ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کابھارتی طیارے کو گرانے کے لیے ایف16کا استعمال،امریکی ادارے نے بھارتی الزام مسترد کردیا ،کون سا طیارہ تباہ ہوا؟تفصیلات جاری

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی ادارے نے آزاد کشمیر میں بھارتی دراندازی کے خلاف کارروائی میں ایف 16طیارے کے استعمال کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے لیے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کا استعمال کیا‘ جے ایف 17 تھنڈر چینی ساختہ جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیا.

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیارے کو گرانے اور پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لینے کی کارروائی میں ایف سولہ طیارہ استعمال ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں.رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی طیارہ روسی ساختہ ایم آئی جی21 تھاجو 1960 سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور پاکستان کی جوابی کاروائی میں تباہ ہونے والا طیارہ مگ21ہی تھا.اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایشیا اسپیسفک کالج آسٹریلیا کے ایک نشانک موٹوانی نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹس اس جہاز کو اڑتا تابوت قرار دیتے ہیں. رپورٹ کے مطابق بھارت کے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود ان طیاروں کا استعمال مسائل کی نشاندہی کرتا ہے کیوں کہ بجٹ میں ایک بڑی رقم اس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کی مد میں مختص کی جاتی ہے.رپورٹ میں بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں کی گئی تحقیقات کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ طیاروں کو جدید بنانے کے لیے بجٹ کی رقم کا 14 فیصد حصہ خرچ ہوتا ہے جو قطعی طور پر ناکافی ہے. قبل ازیں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کارروائی میں اے آئی ایم۔120سی 5 ایڈوانس میڈیم رینج فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایف16 وائپر طیاروں کا استعمال کیا گیا. اس کے علاوہ بھارت نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک پاکستانی طیارے کو مار گرایا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ایف 16 طیارے کا استعمال ہی نہیں کیا تو مار گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…