منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ں گے

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں 6 روزہ ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر (اکیڈمیز)، ایئرکموڈور آفتاب صادق قریشی کے مطابق ٹرائلز کیلئے ملک بھر 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 9 سنیئر اور تین جونیئر کھلاڑی ہیں۔ ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے

سینئر نائب شاہد اختر علوی ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمرزمان، طاہر سلطان، آفتاب صادق قریشی اور کوچ محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹرائلز 24 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ یکم مئی سے 5 مئی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ملکی مفاد کو مددنظر رکھ کر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…