اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے نریندر مودی کی انتہاپسندی کو بے نقاب کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربرا اروند کیجری وال نے نریندر مودی کے انتہاء پسند چہرے کو بے نقاب کردیا۔ لوک سبھا اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نئی دہلی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اروند کیجری وال نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟‘۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کو الیکشن جیتنے کے لیے کتنی لاشوں کی ضرورت ہے؟ ابھی بی جے پی کی حکومت اور کتنے گھر برباد کرے گی۔؟اروند کیجری وال نے مودی سے مزید استفسار کیا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کو سوچنا چاہیے کہ دوبارہ حکومت حاصل کرنے کے لیے کتنے بچے یتیم اور مزید کتنی خواتین بیوہ ہوں گی؟۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارت کی حکمراں جماعت کے اہم رہنما بی ایس یہدی نے مودی کی شرمناک سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک ، پلوامہ اور پاکستان پر حملے کا مقصد لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنا تھا، پاکستان کے ساتھ کشیدگی کا فائدہ انتخابات میں ضرور ہوگا’۔بی جیپی کے ہی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد کرناٹک میں بی جے پی 22 اضافی نشستیں مل جائیں گی، بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کیحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…