اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی اہلیہ وجیتا بھارتی ٹی وی اینکرز اور سوشل میڈیا صارفین پر برس 

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

ناسک(این این آئی) پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی اہلیہ وجیتا بھارتی ٹی وی اینکرز اور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی چاپر ہیلی کاپٹر ایم آئی۔17 کے اسکواڈرن لیڈر نند منداووگنے کی آخری رسومات

فوجی اعزاز کے ساتھ مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ادا کردی گئیں۔اس موقع پر اسکواڈرن لیڈر کی بیوہ وجیتا نند نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، سوشل میڈیا اور ٹی وی پر جنگ کرنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے بجائے سرحد پر جاکر جنگ کرنے کا اپنا شوق پورا کریں۔ہلاک پائلٹ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے میرے شوہر، زندہ بچ جانے والے ابھی نندن اور دیگر جوانوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو مزاج اور سماج میں تبدیلی لائیں اور خود یا اپنے اہل خانہ میں سے کسی فرد کو سیکیورٹی فورسز میں بھیجیں، تب ہی آپ لوگوں کو جنگ کی تباہ کاریوں کا احساس ہوسکے گا۔بھارتی میڈیا کے بے تکے سوالوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پائلٹ کی بیوہ نے کہا کہ جنگ کی باتیں کرنے کے بجائے، تحمل سے کام لیں، سڑکوں پر کچرا نہ پھینکیں، ماحول کو صاف رکھیں، خواتین کو تنگ نہ کریں اور اخلاق سے پیش آئیں تو یہ سب سے بڑی تبدیلی ہوگی جو جنگ سے بہتر ہے۔  پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی اہلیہ وجیتا بھارتی ٹی وی اینکرز اور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی چاپر ہیلی کاپٹر ایم آئی۔17 کے اسکواڈرن لیڈر نند منداووگنے کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ادا کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…