اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے خلاف او آئی سی کی قرارداد پر بھارت کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے مسئلہ کشمیر کو مکمل طور پر اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کو مسترد کردیا۔بھارت کے وزارت خارجہ امور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے قرارداد کے معاملے پر ہمارا موقف واضح اور ٹھوس ہے،

ہم تجدید کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور یہ مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے 46 ویں اجلاس میں رکن ریاستوں نے قرارداد منظور کی تھی جس کے متن میں واضح کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان بینادی تنازع ہے اور یہ قرارداد جنوبی ایشیا میں امن کے خواب کیلئے ناگزیر ہے۔او آئی سی کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ دہشت گردانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی اور مقبوضہ وادی میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔او آئی سی کی قرار داد میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے حالیہ مظالم پر اوآئی سی کے رکن ممالک نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور قرار داد کو بھی منظور کیا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں پاکستان کے دفاعی حق کا اعادہ کیا گیا تھا اور بھارت پر زور دیا گیا تھا کہ دھمکیاں یا فورس کے استعمال سے گریرکریں۔او آئی سی کی قرار داد میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش اور گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔

قرارداد میں کشیدگی سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک روز قبل ہی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی تھی اور اپنے خطاب میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والی ریاستوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر زور دیا تھا جس کے اگلے روز او آئی سی رکن ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کو دعوت دینے پر احتجاج کرتے ہوئے شرکت سے انکار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…