پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

حملے میں300دہشت گرد مارنے کے دعوؤں سے ہوا نکل گئی،پاکستان میں فضائی کارروائی میں کتنا نقصان پہنچاسکے؟بھارتی وزیرنے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے بھی مان لیا ہے کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سیکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔اس سے قبل بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اگر پاکستان میں کارروائی کے دوران 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو اس کے ثبوت کہاں ہیں، کارروائی کی ویڈیو یا تصاویر کیوں جاری نہیں کی جارہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی تاہم پاکستان میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔بھارتی وزیر نے انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کیا نریندر مودی نے 300 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا؟ اور کیا بی جے پی کے ترجمان نے ایسا کچھ کہا۔دریں اثناء بھارت کے سینئر وزیر نے کہاہے کہ ان کی حکومت، پاکستان میں کیے گئے فضائی حملوں کے کوئی شواہد پیش نہیں کرے گی، جس میں بڑی تعداد میں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو بھارت میں عام انتخابات سے جوڑنے اور اس میں مقامی سیاست کے ملوث ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی کے قریبی اور بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیکیورٹی ادارہ اپنے آپریشن کی تفصیلات عیاں نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور ہماری سیکیورٹی و خفیہ ایجنسیوں کو صورتحال سے نمٹنے کا پورا اختیار ہونا چاہیے اور اگر کوئی چاہتا ہے کہ آپریشن کی تفصیلات عوام کو بتائی جائیں تو وہ نظام کو سمجھتا نہیں۔جیٹلے نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو بھارت میں عام انتخابات سے جوڑنے اور اس میں مقامی سیاست کے ملوث ہونے کے تاثر کو بھی مسترد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…