اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے،کانگریس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے،سیٹلائٹ تصاویر میں سب سامنے آگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ پر حملے پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن وہ سمجھتے ہیں بھارتی حکومت کو اس کے ثبوت سامنے لانے چاہئیں، حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سیٹلائٹ کی مدد سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ڈگ وجے سنگھ نے

وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پکڑا گیا بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتمان کو ہمارے حوالے کیا ہے، ایسا کرکے پاکستان کے وزیر اعظم نے ہمیں اچھے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے نئی راہ دکھائی ہے۔ممبئی حملوں سے متعلق مودی کی باتوں پر کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا میں مودی سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ واقعے سے قبل اور اس کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر میں یہ واضح ہے کہ علاقے میں چند درختوں کے متاثر ہونے کے سوا مزید کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…