اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پکڑا جانا بھارت کیلئے ایک ذلت آمیز واقعہ تھا،امریکی اخبارات نے دعوؤں کا بھانڈہ پھوڑ دیا،بھارت کودنیابھرمیں شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی میڈیا نے گرفتار بھارتی پائلٹ کی حوالگی پر دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان خطرناک کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔سی این این نے واہگہ بارڈر پر پائلٹ کی حوالگی کے مناظر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نرنندر مودی کی جانب سے کشمیر کی متنازعہ سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا بیان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متضاد تھا جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کو کشیدگی کم

کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی خواہش کے اظہار کے طور پر دیکھے جانا چاہیے۔امریکی جریدہ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش سے پھر انکار کیا ہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پکڑا جانا بھارت کیلئے ایک ذلت آمیز واقعہ تھا۔امریکی اخبارات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پیدا کئے گئے جنگی جنون کی بھی مذمت کی ہے۔فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا وار کریزی ہے جہاں صحافت جنگی جنون بنتی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا بالخصوص نیوز چینلز پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…