لاہور( این این آئی )بھارت میں پاکستان کے بارے میں سرکاری بیانیہ کی تصدیق کرنے والے صحافیوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ممتاز صحافی رویش کمارنے جرمن ٹی وی کو بتایا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے والے صحافیوں کو سماجی ذرائع ابلاغ پر عوامی تضحیک کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان بھارت تنازعے کو اصل صورتحال میں پیش نہیں کررہے بلکہ حکومتی جماعت کو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دلانے کیلئے اس تنازعے کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگی جنون کا مقصد عوام پر اثر انداز ہونا اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔



















































