پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پلواما حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کیلئے کروایا‘دو سال پہلے بتا دیا تھا کہ ۔۔!بی جے پی کا سابق رکن اوی دندیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)پلواما حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کیلئے کروایا، بی جے پی کا سابق رکن اوی دندیا اپنے دعوے کے حق میں بی جے پی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو ٹیپ انٹر نیٹ پر جاری کردی۔انٹرنیٹ پر جاری کردہ آڈیو میں بی جے پی رہنماؤں کی گفتگو موجود ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے جنگ کرانا ضروری ہے۔گفتگو میں شریک خاتون سوال کرتی ہیں کہ بغیروجہ کے جنگ کیسے کرائیں گے؟

انہیں بتایاجاتا ہے کہ فورسز کے جوانوں کے معاملے پر دیش بہت جذباتی ہے، یہی گڑ بڑی کرانا ہوگی۔خاتون سوال کرتی ہے کہ کیا آپ جوانوں کو شہید کرانا چاہتے ہیں؟ ایک دو جوانوں سے کیا ہوگا؟ اْڑی کیا، پھر کیا ہوا؟ کچھ نہیں۔دوسرا رہنما جواب دیتا ہے کہ جوانوں کی سْرکھشا ( سلامتی) پر سوال سے ہی ہماری راج نیتی (سیاست) جڑی ہے۔بھارت کے ایک اور سیاستدان نے انتہا پسند مودی کی جماعت کو بے نقاب کردیا ہے، جن سینا کے سربراہ پون کلیان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دو سال پہلے بتا دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے جنگ ہوگی۔آندھرا پردیش کی سیاسی جماعت جن سینا کے سربراہ اور ماضی میں بی جے پی کے اتحادی رہے پون کلیان نے کہا کہ انہیں دو سال پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ جنگ ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں پرحملے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے دونوں ممالک کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔پون کلیان نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسے برتاؤ کر رہی ہے جیسے کہ صرف وہی محب وطن ہیں، ہم ان سے 10 گنا زیادہ محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ پلواما حملہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کیلئے کروایا، بی جے پی کا سابق رکن اوی دندیا اپنے دعوے کے حق میں بی جے پی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو ٹیپ انٹر نیٹ پر جاری کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…