پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی حمایت میں امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کا ایکا، ملکر پاکستان کے خلاف ایسا قدم اُٹھالیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

اقوام متحدہ(آن لائن) امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) میں ایک تجویز پیش کی ہے، جس میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔15 ممالک کی سیکیورٹی کونسل 10 روز میں اپنے 5 مستقل رکن ممالک میں سے 3 کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر غور کرسکتی ہے،

اقوام متحدہ میں یہ تجویز گزشتہ 10 برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ پیش کی گئی ہے کہ جیش محمد کے سربراہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے۔اس تجویز پر چین کی جانب سے مخالفت کا امکان ہے، جس نے ماضی 2016 اور 2017 میں سیکیورٹی کونسل کی اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کمیٹی کو مسعود اظہر پر پابندی سے روک دیا تھا۔اگر یہ تجویز منظور ہوجاتی ہے تو پاکستان کے لیے مسعود اظہر اور ان کی تنظیم سے تعلق رکھنے والے فنڈز اور دیگر مالی اثاثوں کو منجمد کرنا ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 14 فروری کے بعد سے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔بھارت کی جانب سے یہ کوششیں 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 40 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تیز ہوئی تھی، جس میں جیش محمد نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مجوزہ پابندیوں میں سفری اور ہتھیاروں کی پابندی شامل ہے، ہتھیاروں کی پابندی میں اقوام متحدہ کے رکن ریاستوں کے ضروری ہے کہ وہ ان کی بلواسطہ اور بلاواسطہ فراہمی، فروخت اور اپنی حدود سے ان کی منتقلی یا ان کے باشندوں کی جانب سے حدود سے باہر نامز فرد یا ادارے کو منتقلی سے روکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…