پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مودی گھر واپس جاؤ: بھارت میں اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف محاذ کھل گیا،حکومت کے خلاف بھارتی عوام کاشدید غم و غصے کا اظہار 

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ گو بیک مودی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی حکومت کے خلاف بھارتی عوام اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس کا ایک منظر بھارت میں ٹوئٹر پر بننے والے ہیش ٹیگ GoBackModi#میں دیکھا گیا جو بھارت میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نریندر مودی سے واپس گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے لیے صارفین بھارتی وزیراعظم کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ناکامیاں گنوارہے ہیں، یہی نہیں صارفین حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو نریندر مودی کی الیکشن مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔وینا دی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نریندر مودی کے کارٹون کو فوجی اور کسان کے کپڑوں سے الیکشن کیلئے پارٹی پرچم کی سلائی کرتے دکھایا گیا ہے، وینا دی نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘نریندر مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیراعظم ہیں جنہوں نے فوج اور کسانوں کو تباہ کردیا۔تامل ناڈو یوتھ کانگریس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ بی جے پی حکومت سیاست کے لیے فوج کا غلط استعمال کر رہی ہے، یہ عوام، خطے اور دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔پربھا نامی ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم مودی نے کہا تھا یہ میرا اعتماد ہے کہ تامل ناڈو وہ ریاست ہو گی جہاں بی جے پی سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گی اور آج تامل ناڈو سے عالمی سطح پر مودی واپس جاؤ کی آوازیں آرہی ہیں۔اراسیا نیانندی نامی ٹوئٹر صارف نے انٹرنیشنل میڈیا کی خبروں کا عکس جاری کیا اور اس پر تبصرہ کیا کہ دنیا نریندر مودی کو نہیں مانتی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ گو بیک مودی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…