ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان سے ہٹ کر تجارتی سرگرمیاں شروع،افغانستان نے بھارت میں برآمدات کیلئے نیا راستہ اختیار کرلیا

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

کابل(این این آئی) زمینی راستوں سے گھرے جنگ زدہ علاقے افغانستان نے اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایرانی پورٹ کے ذریعے بھارت میں بر آمدات کے سلسلے کا آغاز کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ 57 ٹن خشک میوہ جات، ٹیکسٹائل، کارپیٹ اور معدنی مصنوعات پر مشتمل 23 ٹرک مغربی افغانستان کے شہر زرنج سے ایران کے چابہار پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اشیا بھارت کے شہر ممبئی جائیں گی۔نئے بر آمداتی راستے کے افتتاح پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی بر آمدات میں آہستہ آہستہ اضافہ کر رہا ہے تاکہ اس کا تجارتی خسارہ کم کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ چابہار پورٹ بھارت، ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے اور اس سے یقینی معاشی ترقی سامنے آئے گی۔واضح رہے کہ ایرانی پورٹ کے ذریعے افغانستان کو سمندر تک آسان رسائی ملی ہے اور بھارت نے اس راستے کو قائم کرنے میں مدد فراہم کی جس سے دونوں ممالک کو پاکستان سے ہٹ کر تجارتی سرگرمیاں کرنے کی رسائی حاصل ہوتی ہے۔گزشتہ سال امریکی حکومت نے چند پابندیوں سے استثنیٰ دیتے ہوئے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور پابندی کا سامنا نہ کرنے والے اشیا کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چابہار پورٹ کو نیا ٹرانسپورٹیشن کوریڈور بنانے کی اجازت دی تھی۔دوسری طرف بھارت کی جانب سے 11 لاکھ ٹن گندم اور 2 ہزار ٹن دالیں افغانستان کو چابہار کے ذریعے بھیجی جاچکی ہیں۔دونوں ممالک نے 2017 میں فضائی کوریڈور قائم کیا تھا۔2018 میں افغانستان کی بھارت کو بر آمدات 74 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…