منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کی نئی تاریخ رقم کردی،ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال نہ ٹوٹ پائیں

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (آن لائن) افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، آئرلینڈ کیخلاف میچ میں کئی ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال تک بھی نہ ٹوٹ پائیں۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف بھارتی شہر ڈیرہ دھوں میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

اتنے بڑے مجموعے میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا جنہوں نے 162 رنز بنائے اور ناٹ آؤ ٹ رہے، ان کیساتھ آنے والے اوپنر عثمان غنی نے بھی 73 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے میں اپنا حصہ ملایا۔افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے کے تعاقب میں آئرلینڈ نے بھی خوب فائٹ کی لیکن پھر بھی 84 رنز سے ہار گئی۔آئرلینڈ کے سٹرلنگ نے 91 اور اوبرائن کے 37 رنز بھی کام نہ آئے اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بناسکی۔ افغانستان نے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں 278 رنز بنا ئے جو اس فارمیٹ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔افغانستان کی جانب سے دوسرا ریکارڈ اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا لگایا ہے، انہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنائے جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، 162 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے والے حضرت اللہ زازئی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اتنا بڑا انفرادی سکور بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 2018 ء4 میں زمبابوے کیخلاف 172 رنز بنائے تھے۔ حضرت اللہ زازئی نے اپنی اننگ کے دوران 16 چھکے بھی مارے جو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے مارے جانے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…