منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ 2 روز میں ملک کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

datetime 25  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئندہ 2 روز میں ملک کے بیشتر علاقے سخت ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے جن میں میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابقمالاکنڈ، ہزارہ، ، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر، گلگت بلتستان، میں کہیں کہیں بارش کا امکان جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویڑن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں 03 ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ، کالام، پاراچنار 02، بونجی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ ،بلوچستان اور بہاولپور ڈویڑن کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب ا?باد میں49، جبکہ رحیم یار خان، سبی 48 ، سکھر 47، تربت، روہڑی، خانپور، حیدرا?باد 46 اور بنوں، ڈی جی خان، لسبیلا 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھئے:چین : سعودی نوجوان 3 روز صحرا میں بھٹکنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…