پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ کا ایئر شو : پارکنگ میں کھڑی300 گاڑیاں خاکستر

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

بنگلور(این این آئی)بھارت کے شہر بنگالورو میں ’ایئر انڈیا شو‘ کے دوران آگ بھڑکنے سے پارکنگ میں کھڑی شائقین کی 300 گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ بنگالورو میں یِلہانکا ایئربیس میں فضائی شو جاری تھا کہ اس دوران پارکنگ میں موجود شائقین کی ہزاروں گاڑیوں میں سے

300 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بھڑکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تقریباً10 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔مذکورہ آگ کے نتیجے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ڈی جی پی فائر نے بتایا کہ خشک گھاس پر بھڑکنے والی آگ تیز ہوا کی وجہ سے پھیلی۔بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’واقعے میں تقریباً 300 کاریں جل چکی ہیں۔واضح رہے کہ 19 فروری کو اسی ایئر شو کی ریہرسل کے دوران بھارتی فضائیہ کی سْریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے، جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل 28 جنوری کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ اتر پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔27 جون 2018 کو ایک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔اسی طرح 5 جون 2018 کو بھی بھارتی ایئر فورس ایک کا جنگی طیارہ ریاست گجرات میں ضلع موندرا میں گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…