جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ڈویلیئرز کی دھواں دھار بیٹنگ، قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کر لیا

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔اے بی ڈویلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ڈی ویسے 45سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی۔جیمس ونز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ عمر صدیق نے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور جیمس ونز لمی چنے کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ملتان الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔ سلطانز کی جانب سے جیمس ونز 84 اور عمر صدیق 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لمی چنے نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب لاہور قلندرز نے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ہدف مکمل کیا۔فخرزمان نے 63،سہیل اختر 10،سلمان بٹ 17،آغا سلمان 2اور ٹیلر 1سکور پر آوٹ ہوئے۔اے بی ڈویلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ڈی ویسے 45سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگھوٹے میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیرز کپتانی کررہے ہیں جب کہ حفیظ کی جگہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…