اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دور ان عدالت نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی رکھنے پر درخواست گزار اسفند یار کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ عدالت نے کہا کہ 2016
میں ایف آئی آر درج ہوئی۔عدالت نے کہا کہ اسفند یار سے بیس لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔