اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیل واوڈا نے کہا ہے کہ پانی روکنے کی دھمکی بھی پلوامہ واقعہ کی طرح بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واڈا نے کہاکہ پانی روکنے کی دھمکی بھی پلوامہ واقعہ کی طرح بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا۔فیصل واوڈا نے
کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول خیز بات ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے آ یندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ نیا پاکستان ہے بھارت جان لے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دیگا۔