بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

زنا کیا ہے؟ 

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

اگر مرد ایک ایسی عورت سے صحبت، ہم بستری کرے جو اس کی بیوی نہیں ہے تو یہ زنا کہلاتا ہے، ضروری نہیں کہ ساتھ سونے کو ہی زنا کہتے ہیں بلکہ چھونا بھی زنا ایک حصہ ہے اور کسی پرائی عورت کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے۔ زنا کو اسلام میں ایک بہت بڑا گناہ شمار کیا گیا ہے اور اسلام نے ایسا کرنے والوں کی سزا دنیا میں ہی رکھی ہے اور مرنے کے بعد اللہ اس کی سخت سزا دیں گے۔

زنا کے بارے میں کچھ حدیث اور قرآن کی آیت دی ہیں، حضرت محمدؐ نے فرمایا مومن (مسلم) ہوتے ہوئے تو کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا۔(بخاری شریف) اللہ قرآن میں فرماتا ہے اور (دیکھو) زنا کے قریب بھی نہ جاؤ یہ بے حیائی اور برا راستہ ہے(القرآن) زنا کی سزا اور عذاب: اگر زنا کرنے والے شادی شدہ ہوں تو کھلے میدان میں پتھر مار مار کر مار ڈالا جائے اور اگر کنوارے ہوں تو 100 کوڑے مارے جائیں۔(بخاری شریف) آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ اس گناہ میں بہت سے لوگ شامل ہیں، خاص کرکے اس بازار میں جہاں عورتیں اور مرد جاتے ہیں کس کا ہاتھ کس کو لگ رہا ہے، کہاں لگتا ہے کچھ معلوم نہیں ہوتا، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی اور پھر اس گناہ کو کرنے کے بعد اپنے دوستوں کو بڑی شان سے سناتے ہیں بلکہ ان کو بھی ایسا کرنے کی رائے دیتے ہیں۔ اگر کوئی اکیلے لڑکے یا لڑکی کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس کا گناہ اس کے ماں باپ کو بھی ملتا ہے کیونکہ انہوں نے ان کی جلدی شادی نہیں کی جس کی وجہ سے وہ غلط کام کرنے لگے اور شادی کی عمر ہونے کے بعد بھی ماں باپ ان کی شادی نہ کریں تو اللہ ناراض ہو جاتا ہے اور ان کے گھر کی برکت ختم ہوجاتی اور اللہ ان ماں باپ سے قیامت کے دن حساب مانگے گا اور ایک جگہ اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ پاک دامن لڑکیاں، پاک دامن لڑکوں کے لئے ہیں، اسکا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اچھے ہیں تو اللہ آپ کو بھی اچھی بیوی یا دولہا دیگا اور خراب ہیں تو سمجھ لیجیے، زنا ایک ایسا عمل ہے جس سے نسیان، ایڈز، کینسر جیسی موذی بیماریاں پھیلتی ہیں۔

زنا سے انسان کا دل مردہ ہوجاتا ہے جبکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب دل مردہ ہوگیا تو پھر اس کے دل سے اسلام کی روشنی ختم ہوجاتی ہے جس سے وہ ایمان سے خالی ہو جاتا ہے انسان جو بھی غلط کام کرتا ہے اس کی قیمت اس کے بچوں، ماں یا بہن کو اس دنیا میں ہی ادا کرنا پڑتی ہے، امام شافعیؒ کہتے ہیں کہ زنا ایک قرض ہے، اگر تو ایسا قرض لے گا تو تیرے گھر سے یعنی تیری بہن، بیٹی سے وصول کیا جائے گا۔ دوستو اس کبیرہ گناہ کی اور بھی سزائیں ہیں، لہذا خود بھی بچو اور اپنے دوستوں کو بھی بچائیں۔ اگر آپ نے اپنا جنسی قصہ اپنے دوست، سہیلی کو سنایا اور اس کے دل میں بھی ایسا کرنے کی بات آ گئی اور اس نے وہ کام کر لیا تو اس کا گناہ آپ کو بھی ملے گا کیونکہ آپ نے ہی اس کو غلط راستہ دکھایا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…