پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اقتدار مضبوط کرنے کے لیے ترک صدرایردوآن نے تْرک فضائیہ کمزور کر دی،صورتحال تشویشناک،پاکستان سے مدد طلب کرلی گئی

datetime 19  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)جولائی 2016ء کو ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد صدر طیب ایردوآن نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے اپنی مسلح افواج بالخصوص فضائیہ کو کمزور کردیا۔امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے ایف 16 جنگی طیاروں کے 300 ماہر ہوا باز ملازمت سے فارغ کردیے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ہوازوں کی ملازمت سے برطرفی نے

ترک فضائیہ میں قحط الرجال پیدا کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سولہ جولائی 2016ء کے بعد حکومت نے مخالفین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ترک شہریوں، فوجیوں، صحافیوں حتیٰ کہ فضائیہ کے پائلٹوں اور دیگر عہدیداروں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔اس دوران ترک صدر نے کم سے کم 300 ایسے ہوابازوں کو ملازمت سے نکالا جو ایف 16 طیاروں کے ماہر اور تربیت یافتہ ہواباز تھے۔جریدہ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق صدرطیب ایردوآن نے فوج میں اپنے مخالفین کو چن چن کر ملازمت سے فارغ کیا اور ہر اس شخص کو ملازمت سے نکال دیا گیا جو کسی بھی طرح حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔اس تطہیری عمل میں طیب ایردوآن اپنی فضائیہ کو تین سو ماہر ہوابازوں سے محروم کر بیٹھے حالانکہ ایک پائلٹ کی تربیت مکمل کرنے پر کم سے کم نصف ملین ڈالر خرچ آتا ہے۔فضائیہ میں تربیت یافتہ افراد کی کمی دور کرنے اور نئے ہوابازوں کی تربیت کے لیے ترک صدر نے امریکا سے مدد مانگی مگر دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث امریکا نے عملہ ترکی بھیجنے سے انکار کردیا جس کے بعد ترکی نے پاکستان سے بھی مدد مانگی ہے۔ پاکستانی فوج بھی ایف 16 طیارے استعمال کرتی ہے۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…