ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان خودکش حملہ کرنے والوں کی پشت پناہی کرتا ہے،بھارت کے بعد ایران بھی بول پڑا،انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آن لائن) ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں پاسدران انقلاب کے کم از کم 27 محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔

ہفتہ کے روز ایران کے ریاستی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو نے میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران میں ’انقلاب کے مخالفین اور اسلام کے دشمنوں کو پناہ دیتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جانتا ہے کہ یہ حملہ آور کہاں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’اگر پاکستان اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کو سزا دے اورجوکچھ بھی پاکستان دیکھے گایہ ان کیلئے ا ن کی پشت پناہی کا نتائج ہونگے ۔یاد رہے کہ ایران میں سنّی مسلمان جنگجو گروپ جیش العدل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکورہ حملے کے ذمہ دار ہیں۔ کمانڈرنے خطے کی حریف ریاستوں سعودی عرب اورامارات کی حمایت کوبھی تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ وہ سازشیں برقراررکھے ہوئے ہیں جوبقول ان کے امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں کی جاتی ہیں ۔ایرانی جنرل نے دھمکی دی کہ اس حملے سے تعلق پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں پاسدران انقلاب کے کم از کم 27 محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…